ابنا: منامہ اور اس کے اطراف کے علاقوں ميں جمعرات کو بھي مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا-مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کے فوري خاتمے اور عوام کي منتخب کردہ جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کيا –اس رپورٹ کے مطابق سب سے بڑا مظاہرہ جزيرہ سترہ ميں ہوا جہاں ہزاروں کي تعداد ميں لوگ پوليس اور سيکورٹي کي پرواہ کئے بغير سڑکوں پر آئے-ہمارے نمائندے کے مطابق سترہ ميں عوام نے اپنے مظاہروں کے دوران آل خليفہ حکومت کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کي مخالفت کا اعلان کيا –مظاہرين نے اسي طرح اپنے ملک سے سعودي افواج کے فوري انخلا کا مطالبہ کيا - انہوں نے اس عزم کا اظہار بھي کيا کہ وہ شاہي حکومت کے مکمل خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاري رکھيں گے-سہلہ نامي علاقے ميں بھي مظاہرين نے شاہي حکومت کے خاتمے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا- رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں نے مختلف علاقوں ميں مظاہرين پر فائرنگ اور زہريلي آنسو گيس کي شيلنگ کي اور درجنوں افراد کو گرفتار کرليا –اسي کے ساتھ نسيج نامي علاقے ميں سعودي اور بحريني فوجيوں سے مظاہرين کي جھڑپوں کي بھي خبر موصول ہوئي ہے - اور بحرين ميں چودہ فروري دو ہزار گيارہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کي انقلابي تحريک جاري ہے جس ميں اب تک سيکڑوں افراد شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بہت سے لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے. .......
/169